جلدی سونے والی خواتین میں چھاتی کا سرطان بہت کم پایا جاتا ہے…

امریکہ کی بوسٹل یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق ایسی خواتین جو جلدی سو جاتی ہیں وہ سرطان کے کینسر سے محفوظ رہتی ہیں.
اس حوالے سے امریکی یونیورسٹی نے مزید تحقیقی رپورٹ شائع کی ہے جس میں انہوں نے مزید وضاحت کی ہے.
ہر انسان میں ایک خود کار گھڑی کا نظام پایا جاتا ہے جس میں انسان کا روزانہ کا ردوبدل شامل ہوتا ہے یہ خود کار گھڑی کا نظام انسان کے اندر کے اوکات کار کو نوٹ کرتا ہے اور اسی کے مطابق انسانی مزاج کو دیکھتے ہوئے وجود کو اس کے خود کار نظام سے منسلک کر دیتا ہے جس کے بعد یہ نظام انسانی جسم کی نشوونما کو اسی کی عادات کے مطابق تبدیل کر دیتا ہے.
بوسٹل یونیورسٹی کی تحقیق میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایسی خواتین جو وقت پر سونے کی عادی ہوتی ہیں وہ چھاتی کے سرطان سے محفوظ رہتی ہیں کیونکہ ان خواتین کے جسمانی ہارمونز محنت اور مشقت کے اوقات کے بعد جب آرام میں آتے ہیں تو ان میں صبح اٹھ کر مزید کام کرنے کی صلاحیت زیادہ پائی جاتی ھے جبکہ اس کے برعکس ایسی خواتین جو دیر سے سونے کی عادی ہوتیں ہیں ان کے جسم کے ہارمونز اس حد تک اپنی تھکاوٹ میں ہوتے ہیں کہ وہ ایک مناسب وقت کا آرام بھی نہیں لے پاتے اس لئے ان میں چھاتی کے سرطان کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں