Elon Musk

ٹیسلا کمپنی کے ایلون مسک کیا کچھ سالوں میں انسانی زبانوں کا خاتمہ ہو جائے گا؟

آج جدید ٹیکنالوجی کے دور نے انسان کو آرام پسند بنا دیا ہے اور انسان کو اپنے چلنے پھرنے اور کھانے پینے کے لئے بھی مشینری اور ربوٹس کا محتاج بنا دیا ہوا ہے۔ حتٰی کے اب اُمید کی جارہی ہے کے آنے والے کچھ سالوں میں یہ ہماری زبان تک چھین لے گی۔ اس ویڈیو میں ہم بات کریں گے کے یہ سب کچھ کیسے ممکن ہے۔

ٹیسلا کمپنی کے ایلون مسک نے کہا ہے کہ وہ ایسی ٹیکنالوجی پر کام کر رہے ہیں جو اگلے پانچ سال میں انسانی زبانوں کو ختم کرنے کا باعث بن سکتی ہے۔ ٹیسلا کمپنی کے مالک مسک نے یہ پیش گوئی پوڈ کاسٹ دی جو روگن ایکس پیئرنس میں نیورو ٹیکنالوجی کی اپنی فرم نیورا لنک کے بارے میں گفتگو کے دوران کی۔ ناظرین مسک پرامید ہیں کہ ان کی کمپنی نیورا لنک چپ کو اگلے سال کے دوران انسانی دماغ سے جوڑنے کی صلاحیت حاصل کر لے گی۔ بیڑی پر چلنے والی یہ چپ انسانی کھوپڑی میں لگائی جائے گی اور اس کے الیکڑوڈز ‘بہت احتیاط کے ساتھ’ انسانی دماغ میں داخل کیے جائیں گے۔

مسک نے روگن سے بات کرتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کے یہ آپ کے دماغ میں کہیں بھی کام کر سکتی ہے۔ یہ نظر کی کمزوری پر بھی قابو پا سکتی ہے، یہ دماغ کے ساتھ پیش آنے والے کسی بھی مسئلے کو حل کر سکے گی۔
گو کہ ابتدائی طور پر یہ ڈیوائسز دماغی چوٹوں یا بیماریوں سے متاثرہ افراد کی مدد کرنے کے لیے تیار کی جائیں گی لیکن مسک کے مطابق اگلے مراحل میں یہ ان سے کچھ زیادہ کرنے کے قابل ہوں گی۔ مسک کا کہنا ہے کہ آپ کو بولنے کی یا زبانوں کی ضرورت نہیں رہے گی البتہ جذبات کی ترجمانی کے لیے شاید ان کا استعمال جاری رہے۔ ‘ہم بہت جلد اور درست انداز میں رابطہ کر سکیں گے۔ میں نہیں جانتا زبان کے ساتھ کیا ہو گا۔ ایسی صورتحال میں یہ فلم میٹرکس جیسا ہو گا۔ اگر آپ مختلف زبانوں میں بات کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو ان زبانوں کا پروگرام ڈاؤن لوڈ کرنا ہو گا۔ ناظرین جب ان سے پوچھا گیا کہ اس منصوبے کو مکمل کرنے کے لیے کتنا عرصہ درکار ہو گا تو ان کا کہنا تھا کہ ‘اگر جدت اسی رفتار سے بڑھتی رہی’ تو یہ پانچ سے 10 سال کے دوران ہو سکتا ہے۔

ہم آپ کو بتاتے چلیں کے ٹیکنالوجی کی دنیا کی مشہور شخصیت مسک کی یہ پیش گوئی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ان کے گذشتہ دو ہفتے کافی سرگرم گزرے ہیں۔ کچھ روز قبل ان کی کمپنی ٹیسلا کے شیئرز کی قیمتوں میں 14 ارب امریکی ڈالرز کی عارضی گراوٹ دیکھنے میں آئی ہے۔ لیکن یہ سب بہتر ہونے کی بہت جلد اُمید ہے۔ ناظرین اس حوالے سے اپنی ٹویٹس کے ایک عجیب سلسلے میں مسک نے کہا تھا کہ میرے خیال میں ٹیسلا کی قیمتیں بہت زیادہ ہیں۔ انہوں نے اپنی ٹویٹس میں اپنی ‘تمام’ ذاتی ملکیتوں کو فروخت کرنے کا ارادہ بھی ظاہر کیا تھا۔

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ جہاں انسان کے طرز زندگی میں تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں اور ہو رہی ہیں۔ ویسے ہی روز بروز نت نئی ایجادات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انسانی زندگی میں ان ایجادات کا استعمال اور کردار ہر دور میں بہت اہمیت کا حامل رہا ہے۔ ان ایجادات نے انسان کو لاتعداد آسانیاں فراہم کی ہیں۔ دنوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہوتا ہے اور گھنٹوں کا سفر منٹوں میں طے کروانا ان ایجادات کا ہی کمال ہے۔ پہلے رابطوں میں دشواری اس قدر ہوتی تھی کہ لوگ اپنا پیغام پہنچانے کے لیے قاصد روانہ کرتے تھے لیکن پھر بھی پیغام بروقت نہ ملنے پر افسوس کیا جاتا تھا اب وہی پیغام منٹ میں نہیں سیکنڈز میں پہنچتا ہے۔ یہ سب ان ایجادات کو دریافت کرنے والوں کی مرہون منت ہے۔ اور اب یہ ہماری زبان تک کو ختم کر کے ہمیں ٹیکنالوجی کی مدد سے بات کرنا سیکھانا چاہتے ہیں۔ ہے نا حیران کن؟ آپ اس حوالے سے جو بھی رائے رکھتے ہیں ہمیں کمنٹ میں اگاہ کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں