Toyota Corolla 12th Generation launched in market

ٹویٹا کرولا نے اپنا نیا ماڈل پاکستان میں نمائش کیلئے پیش کر دیا……

ٹوئٹا کرولا نے ہر بار کی طرح اس بار بھی اپنا ایک الگ اور سب سے منفرد کار ماڈل مارکیٹ میں بھیج دیا لیکن اس بار کی سب سے منفرد بات یہ ہے کہ اس بار ایک نہیں دو نہیں بلکہ 5 مختلف سٹائل کے ماڈل مارکیٹ میں لائے گئے جن میں مختلف رنگ اور انجن پاور سب سے نمایاں ہے.
تفصیلات کے مطابق ٹوئٹا کرولا 2019 پاکستان میں متعارف کروا دی گئی ہے جس میں تین ماڈلز 1800 سی سی جبکہ 2 ماڈلز 2 ہزار سی سی انجن کے حامل ہوں گے. ٹویٹا کرولا اس وقت دنیا کی مقبول ترین ٹرانسپورٹ کمپنی ہے جس نے اپنے اگلے سال کے لئے 5 مختلف شکل کے ماڈل پیش کئے ہیں جن کی نمائش جاری ہے.
پاکستان میں ٹوئٹا کرولا ایل، ٹوئٹا کرولا ایل ای، ٹوئٹا کرولا ایکس ایل ای، ٹوئٹا کرولا ایکس ایس ای اور ٹوئٹا کرولا ایس ای نامی ماڈلز کی شکل میں متعارف کروائی گئی ہے۔ ٹوئٹا کرولا ایل، ٹوئٹا کرولا ایل ای، ٹوئٹا کرولا ایکس ایل ای 1800 سی سی انجن کی حامل ہیں اور ٹوئٹا کرولا ایکس ایس ای اور ٹوئٹا کرولا ایس ای 2000 سی سی انجن کی حامل ہوں گی جبکہ فی الحال ان کی قیمتوں کا اعلان نہیں کیا گیا لیکن یہ گاڑیاں ائیر بیگ کی سہولت سے لیس ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں