VIP Protocol for President pakistan dr arif alvi

وی آئی پی کلچر کا خاتمہ صرف باتیں ہی رہیں.

نئے پاکستان میں بھی وہ روایت برقرار ہی رہی جو پرانے میں تھی اور دیکھنے میں ایسا لگتا ہے جیسے یہ سب صرف اعلانات ہی تھے.
تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان عارف علوی نے کوئیٹہ کا دورہ کیا جہاں پر انہیں لینے ایئرپورٹ پر 30 گاڑیوں کا قافلہ موجود تھا جو انہیں ائیرپورٹ سے گورنر ہاوس تک لایا. اس سب میں ایک بات جو بہت ہی تکلیف دہ تھی وہ یہ کہ یہ وہی پاکستان تحریک انصاف ہے جو اپنے ہر جلسے اور دھرنے میں کہا کرتی تھی کہ وی آئی پی کلچر کا خاتمہ ہمارا اصل مقصد ہے ہم نے اس ملک کو ایک غریب پاکستانی کیلئے ویاسا ہی بنانا ہے جیسا یہ ایک امیر کیلئے ہے لیکن اب تک جو دیھا گیا ہے وہ سب اس کے الٹ ہی ہو رہا ہے.
ڈعر پاکستان کے کوئیٹہ پہنچنے پر ائیرپورٹ روڈ، زرغون روڈ کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا جس کی وجہ سے ایک عام انسان کو بہت زشیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ان روڈز پر موجود دکانیں مکمل طور پر بند ہو گئیں اور شہریوں نے الگ تکلیف کا سامنا کیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں