(ڈیلی نیوزآن) شبرزیدی کوبطور چیئرمین ایف بی آر کے عہدے سے فارغ ھٹا دیا گیا.
تفصیلات کے مطابق شبر زیدی کو بطور چئرمین ایف بی آر عہدے سے ھٹا دیا گیا ھے جس کے بعد گریڈ 22 کی افسرنوشین جاوید امجد کو چیئرپرسن ایف بی آر تعینات کر دیا گیا ہے۔
نوشین جاوید امجد شبر زیدی کی غیر موجودگی میں قائم مقام چیئرپرسن کے طور پر کام کر رہی تھیں لیکن اب وفاقی کابینہ نے باقاعدہ اس بات کی منظوری دے کر نوشین امجد کو مستقل چئیرپرسن ایف بی آر تعینات کر دیا گیا.
اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ھے اور اب سے مسز نوشین امجد جو کہ ایف بی آر میں گریڈ 22 کی افسر ھیں اب مستقل چئیرپرسن ایف بی آر تعینات کر دی گئی ھیں.
پہلی مرتبہ سابق چئیرمین ایف بی آر شبر زیدی نے جب رخصت لی تنھی تو کہا گیا تھا کہ ان کا مشیر خزانہ حفیظ شیخ سے جھگڑا ھوا ھے جس کے بعد انھوں نے خود ھی رخصت پر جانا مناسب سمجھا.