(ڈیہلی نیوزآن) پاکستان میں کوروناوائرس سے مزید 5 افراد جاںبحق. جبکہ مریضوں کی تعداد 3 ھار سے تجاوز کر گئی.
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے والے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن نے کورونا سے متعلق تازہ ترین اعدادو شمار جاری کردیئے ھیں جس میں بتایا گیا ھے کہ ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسزکی تعداد3277 تک پہنچ گئی ھے جبکہ مزید ٹیسٹنگ جاری ھے.
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 397 نئے کیسزرپورٹ ہوئے ھیں.
پنجاب میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 1493 کیسز ھیں جبکہ پنجاب کے بعد سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد881 ہوگئی ہے اسی طرح خیبر پختونخواہ میں 405 ، گلگت بلتستان میں 210، بلوچستان میں 191، آزاد کشمیر میں 15 جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 82 کیس ھیں۔