(ڈیلی نیوزآن ) پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن (پی آئی اے ) کی ایئر ہوسٹس میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو گئی.
تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کی ائر ھوسٹس میں کورونا وائرس کی تصدیق ھو گئی ھے جس کے بعد اسے لاھور کے ایکسپو سینٹر میں قائم قرنطینہ ہسپتال میں منتقل کر دیا گیاہے ۔
چیف ایگزیکٹو میو ھسپتال نے کہا ھے کہ 34 سالہ پی آئی اے کی ایئر ھوسٹس میں کورونا وائرس کی تصدیق ھوئی ھے جو کہ لاہور کے علاقے ٹاﺅن شپ کی رہائشی ھے.
ذرائع کا کہنا ھے کہ ایئرھوسٹس ٹورنٹومیں پھنسے پی آئی اے کے عملے کے پانچ اراکین میں شامل تھی جو کہ پرسوں وطن واپس آئی تھی جس کے ساتھ آنے والے دوپائیلٹ کپتانوں میں بھی وائرس کی تشخیص ہوئی جس کی تصدیق وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کی جانب سے بھی کی گئی۔
پی آئی اے کا عمل پانچ افراد پر مشتمل تھا جن میں 2 پائلٹ ایک فرسٹ آفیسر اور ایک اور ساتھی سمیت یہ ایئر ہوسٹس بھی تھی، ان پانچ میں سے تین افراد میں کورونا وائرس کی علامات کی تصدیق ہو گئی ہے ۔