unverified testing kits not import in Pakistan. NDMA

غیر تصدیق شدہ کٹس کی کوئی گنجائش نہیں، این ڈی ایم اے کا فواد چوہدری کو جواب

این ڈی ایم اے نے وفاقی وزیر ساائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کو جواب دیتے ھوئے کہا کہ غیر تصدیق شدہ ٹیسٹنگ کٹس کا کوئی احتمال نھیں ھے.

تفصیلات کے مطابق کل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ صوبائ حکومتوں اور NDMA کو وارننگ دینا چاہتا ہوں،کرونا وائرس کی غیر تصدیق شدہ ٹیسٹک کٹس کی بھرمار ہو رہی ہے، اگربیمارمریض کو ٹسٹ صحتمند ظاہر کر دے گا تو اس کا مطلب ہے کئ جانوں کو خطرے میں ڈالنا، جب تک DRAP پاکستان کی اپنی کٹس کی تصدیق کرتا ہے آپ امپورٹ کریں لیکن صرف تصدیق شدہ کٹس

اس حوالے سے این ڈی ایم‏ اے نے بھی ٹوئٹر پر فواد چوہدری کو وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ٹیسٹ کٹس چین میں پاکستانی سفارتخانے کے ذریعے آرہی ہیں اور یہ کٹس چینی حکومت سےتصدیق شدہ ہیں، غیر تصدیق شدہ کٹس کا کوئی احتمال نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں