uae to deposit 3 billion dollars in central bank of pakistan

کپتان کی محنت رنگ لائی…… پاکستان پر یو اے ای نے ڈالر مہربان کر دیا

پاکستان کے کپتان عمران خان کی محنت رنگ لے آئی اور یو اے ای نے پاکستان کیلئے اب تک کا سب سے بڑا اعلان کر دیا اور تین ارب ڈالرز پاکستان کے اسٹیٹ بینک میں جمع کروا دئے.

تفصیلات کے مطابق یو اے ای نے اپنے سرکاری میڈیا کے ذریعے اعلان کیا ہے کہ یو اے ای پاکستان لو مشکل معاشی حالات سے نکلنے کیلئے سنٹرل اسٹیٹ بینک میں 3 ارب ڈالر کی رقم رکھوائے گا اور اس رقم کی منتقلی کا مرحلہ کچھ ہی دنوں میں شروع ہو جائے گا.

ابوظہبی فنڈ فار ڈیویلپمنٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یو اے ای کی جانب سے یہ اقدام پاکستان کی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا کہ مشکل وقت میں فراخدلی سے پاکستان کی مدد پر یواے ای کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اپنے اسی ٹوئٹ میں مزید کہا کہ یہ ہماری سالوں پر محیط دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے.

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا کہ فراخدلانہ مالی سپورٹ پریواے ای کراؤن پرنس محمد بن زید کا شکریہ، پیکج پاکستان اوریواے ای کے دیرینہ تعلقات کا مظہرہے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے تقریبا دو ماہ قبل وزیراعظم عمران خان نے دورہ سعودی عرب کے موقع پر اس بات کا اعلان کیا تھا کہ سعودی عرب پاکستان کو 12 ارب ڈالر کا امدادی پیکج دے گا جس میں سے 2 ارب ڈالر پاکستان کے اکاؤنٹ میں آچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں