supreme court ordered to seek properity of aleema khan in UAE

وزیراعظم عمران خان کیلئے ایک اور بری خبر……..

وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان اس وقت سپریم کورٹ کے ریڈار پر آ گئیں جب میڈیا نے ان کی پاکستان سے باہر دبئی میں جائیدادوں پر تبصرہ کیا…..

سپریم کورٹ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو حکم جاری کیا کہ آدھے گھنٹے میں وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کی مکمل جائیداد اور ایمنسٹی سکیم کے تحت رعایت لینے کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دے دیا. اس حوالے سے جسٹس اعجاالحسن نے استفسار کیا کہ کیا عمران خان کی بہن علیمہ خان کی دبئی میں جائیداد ہے جس پر چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ علیمہ خان کی دبئی میں اسوقت 6 جائیدادیں ہیں۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے تین رکنی بنچ کی سربراہی میں پاکستانیوں کی بیرون ملک جائیدادوں سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران لینڈ اینڈ ریونیو کے آفیسرز سے استفسار کرتے ہوئے کہا ہمیں بتایا جائے کہ علیمہ خان کی یو اے ای میں کوئی جائیداد ہے اور اگر ہے تو کتنی ہے اور انہوں نے ایمنسٹی کے لیے درخواست دی ہے، اگر درخواست دی ہے تو اسکی تفصیلات بتائی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں