Shaheen Air to be acquired by a Saudi Investor

شاہین ائیر لائینز نے خود کو نیلامی سے بچانے کیلئے سعودی شہزادے سے معاہدہ کر لیا….

پاکستان کی نجی ہوائی کمپنی شاہین ائیر لائین اس وقت ایسے بحران کا شکار ہے کہ اس کی نیلامی کی نوبت آ گئی ہے. ایسے وقت میں شاہین ائیر لائن نے ایک سعودی ارب پتی شہزادے سے معاہدہ کر کے اپنی کمپنی کے 50 فیصد سے زائد کا شئیر ہولڈر بنا دیا…
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی نجی ہوائی کمپنی جو اس وقت مکمل خسارے میں ہے ایک اندازے کے مطابق شائین ائیر لائین کا اس وقت تک 14 کروڑ روپے واجب الادا ہیں جو پاکستان سول ایوی ایشن کو دینا ہیں اس کے علاوے ایسے جرمانے ہیں جو دیر سے پہنچنے یا کسی اور صورت میں دینا ہہیں.
اس حوالے سے شاہین ائیر لائن کے سی ای او جاوید صہبائی کا کہنا تھا کہ ہم نہ تو کمپنی نیلام کر رہے ہیںض اور نہ ہی کچھ ایسا کر رہے ہیں جس سے کمپنی کے ملازمین میں ایک پریشانی پیدا ہو جائے ہم پاکستان کے تمام واجب الادا رقومات بھی دیں کے اور پانے وہ تمام ملازمین جو شاہین ائیر لائن سے منسلک ہیں وہ مکمل مطمین رہیں کہ نا تو ہم کمپنی بیچیں گے اور نا ہی اپنے ملازمین کو فارغ کریں گے…..
اس حوالے سے ایک بات زھن نشین رہے کہ شاہین ائیر لائن کے سی ای او اور مالک پاکستان کے نامور صحافی شاہین صہبائی کے بھائی ہیں…..

اپنا تبصرہ بھیجیں