SC suspended ruling of IHC of releasing prisoners

اسلام آباد ھائیکورٹ قانون کے مطابق فیصلے کرے. چیف جسٹس آف پاکستان

(ڈیلی نیوزآن) سپریم کورٹ نے آج کورونا وائرس کی وجہ سے قیدیوں کی رھائی بارے کیس پر سماعت کی.

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس گلزار نے ریمارکس دئے کہ کراچی میں ملزمان کی ضمانت ھوتے ھی ڈیفنس میں ڈکیتی کی واردات ،میں اضافہ ھو گیا ھے ایسے کیسے کوئی شاہی فرمان جاری کر سکتا ھے.

چیف جسٹس نے مزید کہا کہ ھمیں اسلام آباد ھائیکورٹ کے دائرہ اختیار کا بھی تعین کرنا ھو گا کہ آیا قیدیوں کی رھائی کا فیصلہ اسلام آباد ھائیکورٹ نے کس بنیاد اور کس قانون کے تحت دیا.

مزید ریمارکس دیتے ھوئے جسٹس گلزار نے کہا کہ ایسا نہیں ہو سکتا کوئی خود کو بادشاہ سمجھ کر حکم جاری کرے اور اس پر اسی وقت عمل کرنے کا بھی حکم جاری کر دے.

کیا سندھ ھائیکورٹ سے بھی کوئی ھے جو اس طرح بادشاھت دیکھانا چاھتا ھے یہ کہہ کر سفریم کورٹ آف پاکستان نے اسلام آباد ھائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں