PM Khan took notice of self-immolation near the Prime Minister House

وزیراعظم نے وزیراعظم آفس کے سامنے خود سوزی کے واقعے کا نوٹس لے لیا

(ڈیلی نیوزآن) وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم ھاؤس کے سامنے خودسوزی کے واقعے کا نوٹس لیتے ھوئے تحقیقات کا حکم دے دیا.

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیراعظم ھاؤس کے سامنے ایک شہری نے خود کو آگ لگا کر خودکشی کرلی تھی خود کو آگ لگانے کی وجہ سے اس کا جسم بری طرح جھلس گیا تھا اور وہ جانبر نہ ھو سکا.

خود سوزی کرنے والے شخص کا قریبی عزیز ہسپتال میں زیر علاج تھا۔ شہری کو شکوہ تھا کہ اس کے علاج میں غفلت برتی جا رھی ھے۔ خودکشی سے قبل شہری نے وزیراعظم کے نام خط بھی لکھا تھا۔

خط میں شہری نے شکایت کی تھی کہ ہسپتالوں کی حالت بہتر نہیں میرا قصور بس اتنا ہے میں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا اور لوگوں سے مانگا۔

مزید شہری نے لکھا کہ جواد احمد عباسی نامی سیاستدان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا اور جواد عباسی کے خلاف وزیراعظم سیکرٹریٹ میں درخواست بھی دی تھی جو سی پی او راولپنڈی کو مارک کی گئی تھی۔ میری درخواست پر کاروائی کرنے کی بجائے الٹا میرے اوپر 20 لیٹر شراب کا جھوٹا پرچہ بھی کردیا گیا۔

تا ہم اب وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں ایوان وزیراعظم کے سامنے ایک شخص کے آگ لگا کر خودسوزی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے چیف کمشنر کو حکم دیا ہے کہ واقعے کی فوری جوڈیشل انکوائری کروائی جائے۔ چیف کمشنر اسلام آباد نے بتایا کہ جوڈیشل انکوائری کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں