Billion dollars will spend for the poor people during corona virus. PM Imran Khan

وزیر اعظم عمران خان کورونا وائرس کے بارے آج قوم سے خطاب کریں گے

وزیر اعظم کے مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر شہبار گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنھے ایک پیغام میں بتایا کہ آج وزیراعظم قوم سے خطاب کریں گے.

ان کا کہنا ھے کہ وزیراعظم معیشت پر کورونا وائرس کے اثرات کے حوالے سے قوم کو اعتماد میں لیں گے جبکہ تعمیراتی انڈسٹری، لاک ڈاؤن اور شاہراہوں کی بندش سے متعلق اہم اعلانات بھی کریں گے۔

وزیراعطم کے پیغام میں تعمیراتی شعبے کی بحالی کے لیے اعلان شامل ہے جبکہ تعمیراتی صنعت کو ٹیکس سمیت کئی طرح کی چھوٹ کا اعلان پیغام کا حصہ ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے پیغام میں انجینیئرنگ، ڈیزائن، ماربل اور سینیٹری کی صنعت کے لیے بھی اعلانات، دیہاڑی داروں، مزدوروں و مستحقین اور ایک کروڑ افراد کیلئے مراعات شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں ایک کروڑ 20 لاکھ افراد کو احساس پروگرام کے تحت ماہانہ امداد ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں