Pakistani woman becomes local council chief in Belgium

پاکستانی نژاد خاتون امیدوارکا بیلجیم میں منفرد اعزاز…..

بیلجیئم کی سیاسی تاریخ میں پہلی بار ایک پاکستانی نژاد خاتون امیدوار حنا بھٹی مقامی کابینہ کا حصہ بن گئیں اور یہ اعزاز پہلی بار کسی پاکستانی کے حصے میں آیا ہے.

تفصیلات کے مطابق بیلجیئم کے شہر اوسٹنڈ Ostend سے تعلق رکھنے والی پاکستانی نژاد بیلجیم خاتون کو میونسپل کمیونٹی کی 10 رکنی کابینہ کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔

حنا بھٹی کو شہر کے مختلف مقامی نوعیت کے ان مسائل کے حل کرنے والی کمیٹی کا سربراہ بنایا گیا ہے جس کا ڈائریکٹ تعلق وہاں پر رہنے والے عام افراد سے ہے. اس وقت حنا بھٹی کو سول میٹرز ، پاپولیشن اور سول اسٹیٹس کے معاملات سونپے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ شہر میں منعقد ہونے والی تقریبات،عبادات، تدفین اور معذوروں سے متعلقہ مسائل کی بھی چیف ہوںگی ۔

حنا بھٹی نے 2012 میں اوپن وی ایل ڈی Open Vlaamse Liberalen en Democraten نامی جماعت کے پلیٹ فارم سے اپنی سیاست کا آغاز کیا اور گزشتہ بلدیاتی حکومت میں انہیں اسپیکر کی ذمہ داریاں تجویز کی گئیں تھیں جسے انہوں نے بہت اچھے انداز میں نبھایا اور شہر کے مسائل کو حل کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا اور اسی کردار اور کام کی وجہ سے انہوں نے سیاسی حلقوں میں اپنا نام پیدا کیا۔

ان کے تقررپر مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہر کے نئے مئیر اوینول مینن نے کہا کہ غیر ملکی اویجن کی حامل حنا بھٹی کو کابینہ کا حصہ بنا کر ہم دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ قابلیت کے زور پر اس معاشرے میں اپنا مقام پیدا کیا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں