Pakistani business personality hussain Dawood announces 1 billion rupees in corona relief fund

پاکستانی بزنس مین نے کورونا ریلیف فنڈ میں ایک ارب روپے جمع کروا دئے

ایک پاکستانی بزنس مین نے کورونا ریلیف فنڈ میں ایک ارب روپے جمع کروا دئے.

تفصیلات کے مطابق اینگرو پرائیویٹ کمپنی کے سربراہ حسین داود نے 1 ارب روپے پاکستان کے کورونا ریلیف فنڈ میں جمع کروا دئے.

اس بات کا اظہار نجی ٹیلی ویزن کے اینکر کامران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر بتایا کہ اینگرو گروپ کے سربراہ حسین داود نے 1 ارب روپے پاکستان کورونا ریلیف فنڈ میں جمع کروا دئے باقی افراد بزنس کمیونٹی اور فنکار حضرات کو بھی اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاھئے.

مزید اس کے بارے بتایا گیا ھے کہ یہ پیسے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کیلئے میڈیکل کٹس وغیرہ خریدی جائیں گی تا کہ وہ ھمارے فرنٹ فائٹرز اپنے ھٹھیاروں سے لیس ھو کر اس ان دیکھے دشمن کا مقابلہ کر سکیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں