Muraad Raas announces an educational channel for children in corona virus

صوبائی وزیر تعلیم کا پنجاب میں بچوں کی تعلیم جاری رکھنے کا انوکھا اقدام

لاہور(ڈیلی نیوزآن) ایک ایسے وقت میں جب کورونا وائرس کی وجہ سے پورے پاکستان میں تعلیمی ادارے بند ھیں وھیں پنجاب حکومت نے ایک انقلابی منصوبہ متعارف کروا دیا۔

پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا ھے کہ “کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا صورتحال کے باعث ھمارے بچے گھروں تک محدود ھیں۔

اس دوران ہر گھر تک تعلیم کی رسائی کیلئے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے کیبل چینل ‘تعلیم گھر’ کا آغاز کیا ھے تا کہ بچوں کا تعلیمی عمل بحال رہے

“۔ انہوں نے ھر گھر بنے گا سکول کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ھوئے اس کے اشتہار بھی اپنے اکاونٹ کے ذریعے پوسٹ کئے.

نہ صرف تعلیمی ادارے بلکہ سوائے بنیادی ضرورت کی اشیا کے ملک بھر کے تمام نجی و سرکاری ادارے یا تو بند ہوچکے ہیں یا پھران میں کام ٹھپ کردیا گیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں