ھیش ٹیگ می ٹو تحریک جس نے بھارت کی بالی وڈ انڈسٹری کو نا صرف ہلا کے رکھ دیا بلکہ نام نہاد سیکیولر بھارت کا ایک ایسا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے لا کھڑا کر دیا ھے جو ریپ،بد فعلی، بدکاری اور زیادتی سے بھرپور ھے۔ بھارتی فلم انڈسٹری میں آج کل ایک بلا کا طوفان مچا ھے جس میں بھارتی اداکارئیں تو بڑھ چڑھ کر حصہ لے رھی ھیں بلکہ بھارتی مرد اداکار نے بھی بہتی گنگا سے ہا تھ دھونے میںھی عافیت جانی۔ اس تحریک نے اس لئے بھی بھارتی انڈسٹری کو ہلا کے رکھ دیا ھے کہ اس نے بھارتی اداکار، ھدایت کار، پروڈیوسر، ڈائیریکٹر سب ھی کو اپنی زد میں لے لیا ھے۔ خواتین اداکاراؤں نے واشگاف الفاظ میں کہا کہ ان کے ساتھ کسی نہ کسی انداز میں کسی سینئیر اداکار، ھدایتکار ، پروڈیوسر، ڈائیریکٹرنے زیادتی کی ھے اس انڈسٹری میں اگر آپ اوپر آنا چاھتے ھیں تو آپ اپنی محنت سے نہیںآسکتے بلکہ ان بڑے ناموں کے ساتھ پہلے وقت گزارنا پڑے گا۔ یاد رھے کہ ھیش ٹیگ می ٹو تحریک خود بھارتی فلم انڈسٹری کی ایک اداکارہ نے شروع کی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments