(ڈیلی نیوزآن) اسلام آباد ھائی کورٹ نے ایک گھنٹے میں پی ایم ڈی سی کھولنے کا حکم دیتے ہوئے وفاقی حکومت پرسخت برھمی کا اظہار کیا ھے۔
اسلام آباد ھائی کورٹ نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کوعدالتی حکم کے باوجود بحال نہ کرنے کے خلاف توھین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔
پی ایم ڈی سی ملازمین نے اسلام آباد ھائیکورٹ کو بتایا کہ وفاقی حکومت نے عدالتی احکامات پرعمل نھیں کیا اورپی ایم ڈی سی ملازمین کو پانچ ماہ سے تنخواہ نھیں مل رھی۔
سیکرٹری ہیلتھ کے عدالت میں پیش نہ ھونے پر جسٹس محسن اختر کیانی نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ھوئے کہا کہ میں سیکرٹری ہیلتھ کو چھ ماہ کے لئے جیل بھیجنے کا حکم دیتا ھوں، ایس ایچ او جائیں اور سیکرٹری ہیلتھ کو گرفتار کر کے جیل بھیجیں، حکومت عدالت کی توہین کر رھی ھے
ایمرجنسی میں وفاقی حکومت جو کام کر رھی ھے وہ تباہ کن ھیں، سیکرٹری سے کہیں کورونا ٹیسٹ کروا کے آئیں میں اسے آج ہی جیل بھیجوں گا، وفاقی حکومت، وزیراعظم اور وزیر صحت کو شرم آنی چاہیے۔