Indian billionaires Ambani on the way against corona virus in India

بھارت کے ارب پتی میدان میں آ گئے لیکن پاکستانی ارب پتی….؟؟

(ڈیلی نیوزآن) اس وقت پوری دنیا کا سب سے بڑا چیلنج کورونا وائرس ھے.

دنیا کے تمام سائنسسدان اور ماہرین اس تگ و دو میں ھیں کہ کس طرح اس وائرس سے چھٹکارا حاصل کیا جائے.

دوسری طرف جہاں دنیا اس وائرس سے نبردآزما ھے وھیں ھر انسان کوشش کر رھا ھے کہ وہ اس مشکل کو کسی نہ کسی طرح کم کرنے میں اپنا حصہ ڈالے

اسی حوالے سے کچھ دن پہلے بھارت میں جب کرفیو لگایا گیا تو اسے جنتا کرفیو کا نام دیا گیا کہ یہ کرفیو بھارتی عوام کی بھلائی کیلئے لگایا گیا ھے.

اس کرفیو کے لگنے کے بعد بھارت میں ایک دم بے ھنگم سی صورتحال دیکھی گئی جس کی وجہ سے بھارتی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا لیکن اس ساری صورتحال کو دیکھتے ھوئے بھارت کے ارب پتی کاروباری حضرات میدان میں آ گئے.

اس حوالے سے بھارت کے کھرب پتی Reliance Group جس کے سی ای او مکیش امبانی اپنے ملک کی حکومت اورعوام کی مدد کیلئے میدان میں آ گئے اور 500 کروڑ بھارتی حکومت کو دے دئیے. صرف اتنا ھی نھیں ساتھ ایک لاکھ ماسک بھی روزانہ فراھم کر رھے ھیں

دوسری طرف پاکستان کے 5 ٹاپ کے کھرب پتی، شاھد خان، میاں منشاء، ملک ریاض، ہاشوانی، انور پرویز،. زرداری، شریف خاندان وغیرہ نے اب تک پاکستان کی عوام کیلئے نہ تو کسی پیکج کا اعلان کیا اور نہ ھی کورونا سے لڑنے کیلئے ریاست پاکستان کی کسی قسم کی کوئی مدد کا اعلان کیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں