first 100 days of imran khans prime ministership

کیا کھویا کیا پایا…… پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے پہلے 100 دن …..

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو 100 دن پورے ہو گئے ہیں اور یہ 100 دن اس لئے بھی بہت زیادہ اہمیت کے حامل ہیں کیونکہ خود پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ایسے وعدے و عہد کئے تھے جن کو پورا کرنا کافی حد تک ممکن بھی نہیں تھا لیکن پاکستان تحریک انصاف نے ان 100 دنوں میں بہت سے ایسے محاذوں پر بھی کامیابی حاصل کی ہے جن پر کامیابی شاید اس قدر جلدی یا آساسن نہیں تھی…..
اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے یہ 100 دنوں کو نقاط کی صورت میں مکمل کرنے کی کوشش کرتے ہیں…..

ایسے واقعات جنہوں نے حکومتی مشینری کو ہلا دیا جن میں…..

1. پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب کے آئی جی پولیس محمد طاہر کا 18 دن مکے اندر اندر تبادلہ کر دیا. یاد رہے محمد طاہر کو پاکستان تحریک انصاف کی حکومت خود کے پی کے سے لائی تھی.
2. آئی جی اسلام آباد جان مھمد کا اسوقت تبادلہ کر دیا جب انہوں نے وفاقی وزیر اعظم سواتی کا فون نہ سنا
3. ڈی پی او رضوان گوندل کا پاکپتن سے اس وقت تبادلہ کر دیا جب انہوں نے خاور مانیکا کی گاڑی کو چیک پوسٹ پر روک لیا
عاطف میاں کا اقتصادی رابطہ کمیٹی کی ممبرشپ سے مستعفی ہونا بھی اسی حکومت کے دور میں ہوا

ایسے واقعات جن میں ہائی پروفائل شخصیات نے استعفی دے دیا جن میں…..

1. سابق آئی جی کے پی کے ناصر درانی نے پنجاب پولیس ریفارمز ایکٹ سے استعفیٰ دے دیا
2. بابر اعوان نے وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور کی وزارت سے استعفیٰ دے دیا
3. نجم سیٹھی نے چئیرمین پاکستان کرکت بورڈ سے استعفیٰ دے دیا
4. صاحبزادہ عامر جہانگیر کو مشیر وزیر اعظم برائے غیر ملکی انویسٹمنٹ مقرر کیا گیا جسے انہوں نے قبول کرنے سے انکار کر دیا

ٹوئیٹس…

وزیراعظم پاکستان نے اپنے ذاتی توئیٹ اکاونٹ سے 50 توئیٹس کئے جن میں بھارت کا مذاکرات پر راضی ہو کر اپنی بات سے ہٹ جانے پر وزیراعظم نے مودی کو مخاطب کر کے بہت سخت ٹوئیٹ کیا تھا اس کے علاوہ حالیہ دنوں میں وزیراعظم عمران خان اور ڈونلڈ ترمپ کی ہونے والی ٹوئیٹ جنگ بھی خاصی اہمیت کی حامل ہے جس میں امریکی صدر نے پاکستان پر الزامات لگائے اور جواب میں پاکستان کے وزیراعظم نے بہت سخت جوابات دئے ھس کے بعد امریکہ خاموشی اختیار کرنے پر مجبور ہو گیا.

غیر ملکی دورے جن میں…..

1. 18 ستمبر کو دو روزہ دورہ سعودی رب اور متحدہ عرب امارات
2. 23، 24 ستمبر کو وزیراعظم پاکستان کی سعودی عرب کے شہر ریاض میان انویسٹمنٹ کانفرنس میں شرکت
3. نومبر کی یکم سے پانچ تاریخ تک چین کا پانچ روزہ دورہ
4. اٹھارہ نومبر کو متحدہ عرب امارات کے سربراہ کی دعوت پر متحدی عرب امارات کا دورہ کیا
5. 20 اور 21 نومبر کو ملیشیا کا دورہ کیا

ایسے اقدام جن وزیراعظم نے آغاز کیا جن میں….

1. پاکستانیوں کے مسائل کو سننے کیلئے پاکستان سٹیزن پورٹل ایپ کو متعارف کروایا گیا
2. صاف ستھرا اور سرسبز پاکستان منصوبے کا آغاز کیا گیا
3. نیا پاکستان ہاوسنگ سکیم کا آغاز کیا گیا
4. 100 دنوں کا جائزہ کارکردگی برائے وزرا پورٹل کا آغاز کیا گیا
5. ٹین بلین درختوں کے سونامی کے منصوبے کا آغاز کیا گیا
6. دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیم کے حوالے سے سپریم کورٹ اور وزیراعظم کے مشترکہ اکاونٹ کا اجرا کیا گیا
7. لاہور میں بے آسرا اور محتاج افراد کیلئے سیلٹر ماڈل ہوم کا آغاز کیا گیا
8. ایک ٹاسک فورس بنائی گئی جس کا مقصد پاکستان سے ابہر جانے والی دولت کا پتہ لگانا ہے
9. قنان سازی کے حوالے سے سول اور فوجداری مقدمات پر ہونے والے کام کے حوالے سے بریفنگ دی گئی
10. تاسک فورس برائے سیاحت کا قیام عمل میں لایا گیا

اس کے علاوہ ان 100 دنوں میں 64 کاروں کو سیل کیا گیا جو کہ وزیراعظم ہاوس کے استعمال میں تھیں. وزیر اعظم پاکستان نے تین بار قوم سے بھی خطاب کیا جس میں انہوں نے ملکی پیشرفت و غیر ملکی دوروں کےحوالے سے اعتماد میں لیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں