federal cabinet meeting held in pm house to reshuffles the ministries

جس نے کام نہیں کیا وہ گھر جائے …..وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس جاری ہے جس میں وزراء سے ان کی اب تک کی کارکردگی بارے رپوررٹ طلب کی گئی ہے اور اس حوالے سے اس بات کا بھی قوی امکان ہے کہ بہت سے وزرا کا قلمدان بھی تبدیل ہو جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کابینہ کا خصوصی اجلاس وزیراعظم آفس میں جاری ہے جس میں صرف وفاقی وزرا ہی نہیں بلکہ وفاقی سیکرٹریز بھی شریک ہیں جہاں اس حوالے سے سب کی کارکردگی کے بارے ان سے رپورٹ طلب کی جائے گی.

یہاں یہ بات بھی قابل غور ہے کہ قلمدان صرف وفاقی وزرا کے ہی نہیں بلکہ وفاقی سیکرٹریز کے بھی تبدیل ہو سکتے ہیں۔ یہ اجلاس اس لئے بھی خاص اہمیت کا حامل ہے کیونکہ آج کے روز وزیراعظم نے باقی تمام اجلاس اور باقی ماندہ کام روک دئیے ہیں اور اس اجلاس میں وزارتوں اورڈویژن کو کارکردگی بیان کرنے کا موقع دیا جائے گا اور وزیراعظم فرداً
فرداً ہر وزیر کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں