falls witnesses will now be punished

جھوٹے گواہوں کو اور غلط فیصلے کرنے والے ججز کو سخت سزا دیں گے….. جسٹس آصف سعید کھوسہ

سپریم کورٹ کے سینئیر ترین جج جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دئے کہ بہت جلد ایسے گواہوں کو عمر قید کی سزا دی جائے گی جو جھوٹی گواہی دینے کے عادی ہیں اور غلط بیانی کرتے ہیں…..
اس حوالے سے مزید انہوں نے کہا کہ ایسے تمام ججز جو کسی بھی کیس کو لٹکا دیتے ہیں اور اسے مکمل طور پر آخر تک نہیں پہنچاتے یا پھر کسی بھی قسم کے تاخیری حربے استعمال کرتے ہیں انہیں بھی اب جواب دینا ہو گا. عجیب بات ہے کہ کیس بریت کا ہوتا ہے اور ٹرائل کورٹ بندا ہی لٹکا دیتی ہے اب ایسا نہیں ہو گا کیا جواب صرف سپریم کورٹ کے ججز نے دینے ہیں اور باقی سارے آزاد ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں