ex mna and mqm leader ali raza abidi gunned down in karachi

علی رضا عابدی کا قتل…….. ایسی کیا وجہ بنی کہ آج وہ ہم میں نہیں رہے

متحدہ قومی موومنٹ کے سرکردہ رہنما اور پاکستان کے سابق ایم این اے سید علی رضا عابدی کو قتل کر دیا گیا…..

تفصیلات کے مطابق کل کراچی میں اس وقت علی رضا عابدی کو قتل کر دیا گیا جب وہ اپنے والد کے ساتھ باہر سے اپنے گھر پہنچے……..

علی رضا عابدی کو اس قدر بے دردی سے مارا گیا کہ انہیں چار گولیاں ماری گئیں جن میں دو ان کے سر میں لگیں اور دو ان کی گردن میں لگیں جن کی وجہ سے علی رضا عابدی موقع پر ہی جاںبحق ہو گئے……..

علی رضا عابدی کو فوری طور پر قریبی ہسپتال پی این ایس شفا منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے اور اپنے خالق حقیقی سے ھا ملے………

علی رضا عابدی ان سیاستدانوں میں سے تھے جو ہر طرح کا اختلاف تہذیب ور شائستگی کے دائرے میں رہ کر کرتے تھے آپ نے کبھی کسی جلسے، تقریب یا ٹاک شوز میں کسی کے ساتھ اونچی آواز میں بات نہیں کی اور اخلاق کے دائرے کو کبھی نہیں چھوڑا……..

علی رضا عابدی کا نماز جنازہ ادا کر کے انہیں سپرد خاک کر دیا گیا……..

اپنا تبصرہ بھیجیں