Coronavirus. Army chief directs all Corps Commanders to 'gear up preparations'

کرونا وائرس: آرمی چیف کی تمام کمانڈرز کو ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت

(ڈیلی نیوزآن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملک میں بڑھتے کرونا وائرس کیسز کے پیش نظرتمام کمانڈرز کو ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کر دیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تمام کمانڈرز کو ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، آرمی چیف نے ھدایات جاری کیں ھیں کہ سول انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے.

آرمی چیف کا کہنا ہے کہ مسلح افواج صورت حال سے نمٹنے کے لیے وفاق اور صوبائی انتظامیہ سے رابطے میں ہے اور ھر ممکن تعاون کیلئے ھر وقت تیار ھے.

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کرونا وائرس کے پیش نظر مسلح افواج کی تمام میڈیکل یونٹس متحرک ہیں، کرونا کی وبا پر قابو پانے کے لیے مسلح افواج کے تمام طبی مراکز بھی تیار ہیں اس حوالے سے تمام بڑے فوجی اسپتالوں میں کرونا وائرس ٹیسٹ کے لیے لیبز قائم کر دی گئیں جبکہ اے ایف آئی پی راولپنڈی میں بھی سینٹرل ٹیسٹنگ لیب قائم کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں