Corona virus spreads faster in Pakistan

پاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلاو مزید تیز ھو گیا.

(ڈیلی نیوزآن) دنیا کی نسبت پاکستان میں کورونا وائرس زیادہ تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 18 دنوں کے دوران کورونا وائرس کے کیسز میں 87 فیصد اضافہ ھوا ھے جو کہ تشویشناک ہے۔

اس بات کا اظہار پچھلے دنوں نیشنل سیکیورٹی کونسل کی میٹنگ میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کیا کہ گزشتہ 18 دنوں کے دوران کورونا وائرس کے کیسز میں 87 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا ہے جو کہ تشویشناک ہے اس وبائی صورت حال کو قابو کرنے کے لیے زیادہ توجہ اور اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔

اجلاس میں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو، وزیراعلیٰ سندھ کے کوآرڈینیٹر حارث گزدر، چیف سیکرٹری ممتاز شاہ، ڈی جی رینجرز میجر جنرل عمر بخاری، آئی جی سندھ مشتاق مہر، کور 5 کے بریگیڈئیر سمیع، انڈس اسپتال کے سی ای او ڈاکٹر باری اور پروفیسر ڈاکٹر فیصل نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں