corona virus home testing will be available within days

اب کورونا وائرس کی تشخیص گھر بیٹھ کر چند منٹوں میں کی جا سکے گی

(ڈیلی نیوزآن) اب کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے آپ کو لائن میں نہیں لگنا پڑے گا اور نا ھی کسی لیبارٹری پر گھنٹوں انتظار کرنا پڑے گا.

تفصیلات کے مطابق اگر آپ کو ایسا محسوس ھوتا ھے کہ آپ کورونا وائرس سے متاثر ھو رھے ھیں تو اب آپ کو کورونا وائرس کی تشخیص‌ کیلئے کسی لیبارٹری کے باھر لائن نھیں لگنا پڑے گا اور نہ ھی اپنے ٹیسٹ کی تشخیص کا 24 گھنٹے انتظار کرنا پڑے گا

برطانیہ کے ادارہ برائے صحت عامہ (پبلک ھیلتھ انگلینڈ) کے مطابق اب ایسی ٹیکنالوجی متعارف کروائی جا رھی ھے جس سے اپنے گھر بیٹھے کورونا وائرس کا ٹیسٹ چند منٹوں میں کر سکیں گے. اس حوالے سے مزید کہا گیا کہ سائنسدان اس حوالے سے کام کر رھے ھیں اور کافی حد تک کامیاب ھو گئے ھیں.

برطانیہ اس وقت اٹلی سپین اور امریکہ کے بعد چوتھا ملک ھے جو بہت تیزی سے کورونا سے متاثر ھوا ھے جھاں کورونا سے متاثرہ لوگوں کی تعداد دس ھزار سے تجاوز کر گئی ھے جھاں مرنے والوں کی تعداد 479 ھو گئی ھے.

اس جدید طریقہ تشخیص برائے کورونا وائرس کے بارے انگلینڈ‌ کے سائنسدانوں کا مزید کہنا ھے کہ ابھی ھم اسے ابتدائی جانچ کے مرحلے سے گزاریں گے اوراس بات کو یقینی بنائیں گے کہ آیا یہ تیکنالوجی بالکل کامیابی سے کام کررھی ھے یا نھیں

اگرھم اس نتیجے پر پہنچ گئے کہ اس ٹیکنالوجی سے ھزاروں لوگوں کا ٹیسٹ چند منٹوں میں بالکل ٹھیک نتائج کے ساتھ کیا جا سکتا ھے تو ھم اس کی مزید تیاری پر تیزی سے کام شروع کردیں گے لیکن اگرھم اس نتجے پر پہنچے کہ یہ ٹیکنالوجی بالکل درست نتائج نھیں دے رھی تو ھمیں با امر مجبوری اسے بند کرنا پڑے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں