corona virus cases reaches 1252 in Pakistan

ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1252 ہو گئی

(ڈیلی نیوز آن): ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1252 تک جاپہنچی ہے۔

حکومتی اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ھو گیا ھے اور اب تک کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1235 ہوگئی ہے۔

سندھ میں کورونا کے 440 ، پنجاب میں 414 ، بلوچستان میں 131 ، خیبر پختونخوا میں 147 ، گلگت بلتستان میں 91، اسلام آباد میں 27 اور آزاد کشمیر سے 2 مریض ہے۔

گوزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کا کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا ۔ ملک بھر میں اس مرض سے زندگی کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 9 ہے۔

سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں ایک ایک جب کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا 3،3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 مریض صحتیاب ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں