Confirm cases due to corona virus are 1865 and 25 deaths has reported in Pakistan

پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1865 ہو گئی، 25 جاں بحق

(ڈیلی نیوزآن) پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1865 ہو گئی ہے، جب کہ وائرس سے اموات 25 تک پہنچ گئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق ملک میں کرونا وائرس کے نئے کیسز کے ساتھ ساتھ اموات بھی بڑھتی جا رہی ہیں، پنجاب میں کیسز کی تعداد بڑھ کر 652 اور سندھ میں 627 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے خیبر پختون خوا میں 221 اور بلوچستان میں 153 کرونا کے تصدیق شدہ مریض ہیں، گلگت بلتستان میں 148، اسلام آباد 58، آزاد کشمیر میں 6 مریض ہیں۔

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 240 کیسز رپورٹ ہوئے، جب کہ 7 مریضوں کی اموات ہوئیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں مشتبہ کیسز کی تعداد 15709 ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1264 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں