China sends his medical team along tonnes of medical aid to Pakistan

چین نے اپنی کورونا سے لڑنے والی ابتدائی میڈیکل ٹیم پاکستان بھیج دی

(ڈیلی نیوزآن) کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے چینی ڈاکٹروں پرمشتمل خصوصی ٹیم پاکستان پہنچ گئی، چین کی ٹیم 2 ہفتے تک پاکستانی ڈاکٹرز کو تربیت دے گی۔

تفصیلات کے مطابق چین کا کہنا ھے کہ چینی طبعی ماہرین کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی مدد کو تیار ھیں ، چین کی طبی ٹیم کورونا سے متعلق سامان سپیشل کرطیارہ پاکستان پہنچ گیا،

چینی ٹیم کا وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ،سیکریٹری خارجہ اور چینی سفیر نے استقبال کیا۔

خصوصی طیارہ طبی سامان، ادویات اور سرجیکل ماسک لے کرپاکستان پہنچا ہے ، چین کی ٹیم 2 ہفتے تک پاکستان میں ڈاکٹرز کو تربیت دے گی۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ کو رونا کے خلاف چین نے بروقت مدد پہنچائی.

آج آنے والے سامان میں کورونا کی تشخیص کی ایک لاکھ 5 ہزار سے زائد کٹس ، 217 ونٹیلیٹرزاور50 ہزار میڈیکل دستانے شامل ہیں جبکہ 20 لاکھ سے زائد ماسک اور 77 ہزار میڈیکل کور بھی بھیجے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں