Billion dollars will spend for the poor people during corona virus. PM Imran Khan

150 ارب روپے کیش ضرورت مندوں میں تقسیم کریں گے

(ڈیلی نیوزآن) وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان نے کہا ھے کہ 150 ارب روپے ضرورت مندوں میں ڈائریکٹ تقسیم کریں گے.

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان نے آج فنڈ ریزنگ کے حوالے سے اے آر وائی کی جاری ٹیلی تھون نشریات میں کہا ھے کہ ھم اپنے ملک کے نازک تررین دور سے گزر رھے ھیں.

آج جب پاکستان میں کورونا کی وبا ھے تو ھمیں اس بات کا خیال رکھنا چاھئے کہ ھمارے ملک میں 6 کروڑ ایسے افراد ھیں جو دیہاڑی دار ھیں اور روزانہ کی آمدن کماتے ھیں.

اس وقت ان غریبوں کا کام رک گیا ھے اور ھمیں اس حوالے سے اس بات کو یقینی بنانا ھے کہ ان مزدوروں اور غریبوں میں سے کوئی بھوکا نہ رھے اس لئے وزیراعظم کے کورونا ریلیف فنڈ اپنا حصہ ڈالیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے مستفید ھو سکیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں