bilawal said to jit ask my father about fake accounts

آصف علی زرداری کے بعد بلاول زرداری بھی نشانے پر آ گئے….

پاکستان میں اس وقت کا سب سے بڑا کیس بے نامی اکاونٹس اور ان پر کی جانے والی منی لانڈرنگ ہے جس کا سب سے بڑا شکار سابق صدرآصف علی زرداری ہیں….

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے ان بے نامی اکاونٹس اور ان کے ذریعے کی جانے والی منی لانڈرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے ایک جے آئی ٹی تشکیل دی جس نے تین ماہ میں اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروانی ہے.

اس حوالے سے جے آئی ٹی آصف علی زرداری اور ان کے بیٹے کو طلب کیا جس کے بعد آصف علی زرداری نے اپنا جواب جمع کروا دیا لیکن بلاول نے کہا کہ میرا وکیل اس حوالے سے جواب دے گا جس کے بعد بلاول نے اپنا جواب جمع کروا دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ کیس

اور ان کے اکاونٹس کا مجھے کوئی علم نہیں میں اس وقت تعلیم کے سلسلے میں ملک سے باہر تھا اس لئے میں اس بارے کچھ نہیں جانتا اس لئے جعلی اکاﺅنٹس سے ٹرانزکشن کا میرے والد سے پوچھا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں