azerbaijan offered 100 million dollars to pakistan

پاکستان پر ڈالرز کی بارش…. چین اور خلیجی ممالک کے علاوہ کس ملک نے ڈالرز کی آفر کر دی

چین اور خلیجی ممالک کے علاوہ ایک اور ملک نے بھی پاکستان کو 100 ملین ڈالرز کی آفر کر دی ہے.
تفصیلات کے مظابق آزربائیجان وہ ملک ہے جس نے بنا کسی ابتدائی شرط کے پاکستان میں 100 ملیں ڈالرز تک کی سرمایہ کاری کی پیشکش کی ہے. ذرائع کے مطابق آزربائیجان کے سفیر کی وزیر اطلاعات فواد چودھری سے ملاقات کی ھے جس میں انہوں نے پاکستان میں انفارمیشن اور سیاحت میں 100 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کی پیشکش کی ہے . پاکستان دنیا کے ان بہترین اور خوبصورت ممالک میں شامل ہے جس کے شمالی علاقہ جات قدرتی حسن سے مالا مال ہیں.
آزربائیجان کے سفیر کا کہنا ہے پاکستان ان تین ممالک میں شامل ہے جس نے سب سے پہلے آزربائیجان کی آزادی کو تسلیم کیا ہے اور ہم یہ احسان کبھی نہیں بھولیں گے. پاکستان کی وجہ سے آج ہم اپنی ایک الگ شناخت رکھتے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں