anti corruption starts investigation against jahangir tareen

پاکستان تحریک انصاف کے دیرینہ اور سینئیر ساتھی ایک اور مصیبت میں پھنس گئے…..

پاکستان تحریک انصاف کیلئے ایک اور بڑا جھٹکا جس کی وجہ سے ان کے بڑے بڑے ارکان پر سوال اٹھ گئے……
تفصیلات کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن نے پاکستان کے سینئیر رکن اور بہت بٹے زمیندار جہانگیر ترین اور مشرف دور میں سندھ کے سیاہ و سفید کے مالک اور سابق وزیر اعلی ارباب غلام رحیم کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
مشرف دور میں انڈسٹریل پارک کیلئے کورنگی میں 250 ایکڑ زمین لی گئی جس کی مالیت ڈھائی ارب روپے بتائی جاتی ہے جس پر انڈسٹریل پارک بننا تھا تاہم 14 سال سے یہ زمین بیکار پڑی ہے۔
محکمہ اینٹی کرپشن نے مشرف دور میں انڈسٹریل پارک کیلئے کورنگی میں 250 ایکڑ زمین کی غیر قانونی منتقلی کے کیس میں تحریک انصاف کے نا اہل رہنما جہانگیر ترین اور سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں