کچھ دن پہلے سام سنگ نے ایسا موبائل فون متعارف کروایا ہے جس کی خوبیوں کے بارے جان کر آپ حیران رہ جائیں گے. جی ہاں سام سنگ نے متعارف کروا دیا ہے ایکن ایسا موبائل جس میں اب ایسی تمام خوبیاں موجود ہیں جو آپ کی ضرورت سمجھی جاتی ہیں.
سام سنگ نے اپنے فلیگ شپ فلپ فون ڈبلیو 2019 متعارف کروایا ہے جو کہ فی الحال جنوبی کوریا اور چینن میں دستیاب ہو گا اس فون میں ڈوئل امولیڈ ڈسپلے دیا گیا ہے۔اس فون میں المونیم باڈی دی گئی ہے جس کی موٹائی 17.3 ملی میٹر ہے جبکہ وزن 257 گرام ہے۔
اس کی مزید خوبیوں میں یہ بھی شامل ہے کہ اس فون میں 4.2 انچ کے امولیڈ ڈسپلے دیئے گئے ہیں جو فل ایچ ڈی ریزولوشن کو سپورٹ کرتے ہیں. اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ اس فون میں کوالکوم اسنیپ ڈراگون 845 پراسیسر، 6 جی بی ریم جبکہ 128 سے 256 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔اس فون میں بیک پر 12 بارہ میگا پکسل کے ڈوئل رئیر کیمرہ سیٹ اپ دیا گیا ہے جس میں 2 ایکس زوم سپورٹ موجود ہے. اس کے سامنے والا کیمرہ 8 میگا پلسل اور بیٹری 3070 ایم اے ایچ ہے. ۔کمپنی نے فی الحال اس کی قیمت اور فروخت کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔
Load/Hide Comments