Pakistan's information technology companies set up a stall at the belt and road pavilion in chinas largest hi tech fair

آئی ٹی کی دنیا میں پاکستان بھی چین کے سنگ ہو لیا…..

جب سے حکومت میں ردوبدل آیا ہے تب سے چین اور پاکستان کی آپسی قربت میں مزید اضافہ ہوا ہے جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے تاریخ میں پہلی بار پاکستان کی 6 آئی ٹی کمپنیاں چین میں جاری آئی ٹی ایکسپو میں شرکت کر رہی ہیں….
تفصیلات کے مطابق اس وقت چین کے شہر شینزن میں جاری بین الاقوامی ہائی ٹیک نمائش میں پہلی بارپاکستان کی 6 آئی ٹی کمپنیوں کی شرکت. یہ نمائش چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت منعقد ہو رہی ہے۔
نمائش میں پاکستان کی آئی ٹی کی 6 معروف کمپنیاں شریک ہیں جن کا انتخاب ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان اور پاکستان سافٹ ویئر بورڈ نے کیا ہے۔ سٹیلا ٹیکنالوجی سے وابستہ تجزیہ کار حسنین خورشید کا کہنا ہے کہ ہماری پاکستان کی کمپنیوں کی بیرونی دنیا کے ساتھ روابط کے فروغ اور ترقی کیلئے اس سے زیادہ نادر موقع اس وقت ہمیں نہیں مل سکات.

اپنا تبصرہ بھیجیں