آن لائن کام کرنے والے فری لانسرز کیلئے حکومت کا بہت بڑا اقدام…….

آن لائن کام کرنے والے فری لانسرز کیلئے حکومت کا بہت بڑا اقدام جس نے فری لانسرز کیلئے ایک امید کی کرن کو روشن کر دیا.
جی ہاں! تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے آن لائن پیمنٹ سینڈینگ اینڈ ریسیونگ سروس پے پال کو پاکستان میں متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے سربراہ عمر سیف نے اس بات کا اندیہ دیا ہے کہ پاکستان میں ڈیرھ لاکھ سے زائد فری لانسرز کام کر رہے ہیں جو ہر سال اربوں ڈالرز پاکستان میں لانے کا سبب بنتے ہیں لیکن ان کو سب سے زیادہ پریشانی کا سامنا اس رقم کو پاکستان میں ٹرانسفر کروانا ہوتا ہے جس کیلئے اب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ جلد ہی پاکستان میں پے پال یا اس سے متقابل ایک ایسی سروس متعارف کروائی جائے جو پاکستانیوں خاص طور پر فری لانسرز کیلئے ڈالرز کو پاکستان میں ٹرانسفر کرنے میں ایک شفاف راستہ فراہم کرے جس کیلئے باقاعدہ پاکستان کے وزیر خزانہ اسد عمر کا بھی کہنا ہے کہ وہ جلد ہی پے پال کے سربراہ سے ملاقات کرنے والے ہیں جس میں اس بارے آگے کے لائحہ عمل کو طے کیا جائے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں