PTI decide to fire some ministers

متعدد وزرا اپنی وزارت سے ہاتھ دھونے والے ہیں

پاکستان تحریک انصاف کو حکومت میں 100 روز ہونے والے ہیں اور اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بہت مطمین نظر آ رہی ہے لیکن جہاں اس حکومت میں یہ اطمینان پایا جاتا ہے وہیں پر پاکستان تحریک انصاف نے بہت سے مقبول اور عوامی فیصلے بھی کئے ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ بات بھی قابل غور ہے کہ عوام میں یہ بے چینی اب بھی پائی جاتی ہے کہ یہ مہنگائی کا جن کب قابو میں آئے گا کیونکہ ڈالر کی اونچی اڑان نے جہاں مہنگائی مین اضافہ کیا ہے وہیں پر ایک عام پاکستانی کے منہ سے وہ نوالہ بھی چھینا ہے جہاں اس نے اس حکومت سے امیدیں لگا رکھی تھیں.
پاکستان تحریک انصاف نے اپنے کچھ وزرا کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ھے ایسے وزرا جو خاطر خواہ کارکردگی نہیں دیھا سکے بلکہ اس حکومت کے لئے وہ فیصلے نہیں کر سکے جو اس حکومت کو عوام میں مقبول کریں
اس حوالے سے آنے والے چند دن بہت اہم ہیں جن میں حکومتی تاثر مزید واضح ہو جائے گا…

اپنا تبصرہ بھیجیں