Prince Charles tests Positive for Corona Virus

کورونا برطانیہ کے شاہی محل میں پہنچ گیا. شہزادہ چارلس میں کورونا وائرس کی تصدیق

(ڈیلی نیوزآن) برطانیہ کے شہزادہ چارلس بھی کورونا وائرس کا شکار ھو گئے.

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے شاہی خاندان کے ولی عہد شہزادہ چارلس میں کورونا وائرس کی تصدیق ھو گئی ھے جس کے بعد شہزادہ چارلس نے خود کو قرنطینہ کر لیا ھے.

مزید بتایا گیا ھے کہ شہزادہ چارلس سماجی سرگرمیوں میں خاصے مصروف تھے جس وجہ سے یہ نہیں معلوم کہ انہوں نے کس سے ہاتھ ملایا جس کی وجہ سے وہ خود کورونا وائرس کا شکار ھو گئے تاھم اس حوالے سے یہ بھی بتایا جا رھا ھے کہ ان کی بیوی کمیلا پارکر میں کورونا وائرس نہیں پایا گیا.

برطانوی ،میڈیا کے مطابق نام نہ ظاھر کرنے پر بتایا گیا کہ کورونا وائرس شاھی خاندان کے گھر کے ملازمین میں سے کسی کو تھا جس سے شاھی خاندان میں منتقل ھو گیا لیکن اس حوالے سے اس ملازم کا نام نہیں بتایا گیا.

ملکہ برطانیہ نے شاھی محل چھوڑ دیا ھے، شہزادہ چارلس نے تمام سرکاری و نجی سرگرمیاں معطل کر کے خود کو سکاٹ لینڈ میں قرنطینہ کر لیا ھے جھاں ان کی بیوی ان کے ساتھ موجود ھیں

اب سب سے زیادہ اس بات پر زور دیا جا رھا ھے کہ شہزادہ ولیم کے قرنطینہ ھو جانے کے بعد ملکہ نے بھی محل چھوڑ دیا ھے جس کے بعد برطانیہ کی بادشاہت کے معاملات شہزادہ ولیم کے پاس چلے گئے ھیں جو اس خاندانی لڑی میں تیسرے نمبر پر آتے ھیں.

شہزادہ چارلس کی طبیعت کے بارے ڈاکٹروں کا کہنا ھے کہ ان کی صحت ٹھیک ھے لیکن فی الحال انہوں نے خود کو سب سے دور کر لیا ھے تا کہ وہ اس وائرس سے جلد از جلد چھٹکارہ حاصل کر سکیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں