Pak Army Major Muhammad Asghar

پاک فوج کے میجر محمد اصغر کورونا کیخلاف فرائض انجام دیتے ہوئے شہید

دنیا بھر کی طرح پاکستان بھی کورونا سے بری طرح متاثر ہوا ہے اور اب تک کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں 20ویں نمبر پر آ گیا ہے۔ اس وائرس پر قابو پانے کے لیے پاک فوج، پولیس اور رینجرز کے جوان بھی ڈاکٹروں کے شانہ بشانہ کورونا وائرس کے خلاف محاذ میں سرگرم عمل ہیں۔ اور حتیٰ کے ایک پاک فوج کا جوان شہید بھی ہو چکا ہے۔

کورونا وائرس کے خلاف محاذ پر تندہی سے اپنے فرائض انجام دینے والے میجر محمد اصغر وائرس کا شکار ہو کر خالق حقیقی سے جا ملے۔ ناظرین پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق میجر محمد اصغر طور خم بارڈر ٹرمینل پر اپنے فرائض سر انجام دے رہے تھے اور جب افغانستان میں پھنسے لوگوں کی واپسی شروع ہوئی تو آپ کو بارڈر ٹرمینل پر اسکریننگ کی ذمہ داری سونپی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 10مئی کو میجر اصغر کو اچانک سینے میں تکلیف محسوس ہوئی جس کے بعد انہیں علاج کے لیے سی ایم ایچ پشاور منتقل کیا گیا۔

میجر اصغر کی حالت بگڑنے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا لیکن ان کی حالت نہ سنبھل سکی اور وہ خالق حقیقی سے جا ملے۔ میجر محمد اصغر کراچی کے رہائشی تھے اور ان کا ایک بیٹا اور دو بیٹیاں ہیں۔

ناظرین یہ پہلے نوجوان نہیں ہیں جو کورونا وائرس کے خلاف عوام کی مدد کرتے ہوئے شہید ہوئے، ان سے پہلے بھی بہت سے لوگ ان وبا میں جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ اب تک پاکستان میں وائرس کا شکار ہو کر متعدد ڈاکٹر اور پولیس اہلکار جاں بحق ہو چکے ہیں۔ ناظرین 22مارچ کو ملک میں کورونا وائرس سے پہلے ڈاکٹر کے انتقال کی تصدیق ہوئی تھی جب گلگت بلتستان میں کورونا متاثرین کی اسکریننگ پر مامور نوجوان ڈاکٹر اسامہ خود کورونا وائرس کا شکار ہوکر خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔

6اپریل کو پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) سندھ کے سابق سربراہ ڈاکٹر عبدالقادر سومرو مریضوں کے علاج کے دوران کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے اور کچھ روز تک وینٹی لیٹر پر رہنے کے بعد ان کا انتقال ہوگیا تھا۔

ناظرین یہ لوگ ہمارے اصلی ہیرو ہیں جو ملک و قوم کی خدمت میں اپنی جان تک کا نذرانہ پیش کر دیتے ہیں۔ ہم آپ کو بتاتے چلیں کے پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہدایت جاری کی ہیں کہ پاکستان آرمی کورونا وبا کے خلاف دیگر اداروں کی معاونت جاری رکھے۔

اس مشکل گھڑی میں متاثرہ افراد تک پہنچ کر انہیں سہولت دی جائے گی۔ آرمی چیف نے کورونا کے ریلیف پروگرام میں مصروف جوانوں اور افسروں سے ملاقات کی اور ان کے بلند حوصلے کو سراہا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کو علاقے میں کورونا کی صورتحال، آپریشنل تیاریوں اور پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی۔

ناظرین پاکستان آرمی بہت مضبوط ہے اور بہت طاقتور ہے جو صرف بارڈر پر ہی نہیں ملک کے اندر کے بھی عوام کے سکون کی خاطر ہر کام میں پیش پیش نظر آتی ہے۔ آپ ہماری پاک فوج کے بارے میں جو بھی رائے رکھتے ہیں ہمیں کمنٹ میں اگاہ کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں