قومی اخبار کی دی گئی رپورٹ کے مطابق ایس پی طاہر داوڑ کے قتل میں پاکستان دشمن عناصر براہ راست ملوث پائے گئے ہیں جن میں افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس، بدنام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسی را اور پاکستان سے بھاگےہوئے طالبان کے ملوث ہونے کے قوی شواہد ملے ہیں
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے حساس اداروں کودوران تفتیش اس بات کا پتہ چلا ہے کہ افغانستان میں کسی ملک کے ایک قونصلیٹ میں باقاعدہ ویڈیو موجود ہے جس میں شہید طاہر داوڑ پر تشدد کیا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ ہم نے جنرل رازق کا بدلہ لیا ہے اور ابھی مزید بھی لیں گے.
پاکستانی ادارے طاہر داوڑ کی لوکیشن کو ٹریز کرتے ہوئے بہت قریب پہنچ جکے تھے کہ اچانک وہ رابطہ منقطعہ ہو گیا جس سے سیکیورٹی ایجنسیز اس شک میں چلی گئیں کہ شہید داوڑ کو اب کسی اور ملک میں بھیج دیا گیا ہے اور یہ بات اس وقت سچ ثابت ہو گئی جب پتہ چلا کہ شہید داوڑ کی لاش افغانستان سے ملی ہے.
اس حوالے سے مزید تھقیق کی جا رہی ہے کہ داوڑ ایسے کیسے کسی کے ساتھ اتنا دور چلے گئے جنہیں بعد میں بالکل بارڈر کتے قریب پہنچ کر کچھ ایسا نشہ دیا گیا یا جوس میں ملا کر پلایا گیا جس سے وہ بے ہوش ہو گئے. اس ھوالے سے شہید داوڑ کے دوستوں کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.
Load/Hide Comments