(ڈیلی نیوزآن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ھر حد تک جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر میں دی گئی بریفنگ میں شرکت کی جس میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے تفصیلی آگاہ کیا گیا۔
COVID-19 : COAS attended briefing at NCOC. “All necessary measures to ensure public safety are being taken. We can’t afford to leave any segment of society at the mercy of this pandemic. Troops on ground must reach out to citizens in every nook & corner of Pakistan… (1/5) pic.twitter.com/Yj3A5Q8VQp
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) April 1, 2020
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دو ٹوک موقف اپناتے ھوئے کہا کہ عوام کے تحفظ کو ھر صورت مقدم بنایا جائے گا اس کیلئے خواہ کوئی بھی اقدام اٹھانا پڑے یا کسی بھی حد تک جانا پڑے.
آرمی چیف نے مزید کہا کہ اس عالمی وبا کا مقابلہ مکمل تیاری سے کیا جا رھا ھے اور ان شااللہ ھم اپنے طے کردہ احداف ھاصل کرلیں گے.
انہوں نے مزید کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاک آرمی اپنے کسی بھی پاکستانی کو کسی صورت تنہا و بے یار و مددگار نھیں چھؤڑے گی چاھے اس کا تعلق کسی رنگ، نسل، قومیت یا مذھب سے ھو.
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے جوان وبا سے بچاؤ اور مشکل کی گھڑی میں مدد کیلئے ہر شہری تک پہنچیں گے