(ڈیلی نیوزآن) کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد نہ رک سکی اب تک مریضوں کی کل تعداد 1106 ھو گئی
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1106 تک پہنچ گئی جبکہ اس میں مزید اضافے کا خدشہ بھی ظاھر کر دیا گیا ھے.
اس حوالے سے مزید تفصیلات نیچے دئیے گئے صوبہ جات کے ڈیٹا سے دیکھی جا سکتی ھیں
اس وقت سب سے زیادہ کورونا سے متاثرہ مریض صوبہ سندھ میں رپورٹ ھو چکے ھیں جن کی تعداد 421 تک پہنچ گئی ھے جبکہ اس کے بعد سب سے زیادہ کورونا کے مریض صوبہ پنجاب میں رپورٹ ھوئے ھیں جن کی ابتک کی کل تعداد 323 پر پہنچ چکی ھے.
خیبر پختونخواہ میں 121 بلوچستان میں 131 گلگت بلتستان میں 84 آزاد کشمیر میں 01 جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 25 بتائی جا رھی ھے.