(ڈیلی نیوزآن) سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 50 کیسز رپورٹ ہوگئے ہیں اس ظرح ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 94 ہو گئی ھے.
تفصیلات کے مطابق پاکستان ایران بارڈر تفتان پر لگائے گئے قرنطینہ سے 293 افراد کو 14 دن کیلئے سکھرقرنطینہمیں رکھا گیا تھا جھاں ان کے ٹیسٹ کئے گئے.
اس حوالے سے وزیراعلی سندھ کے خصوصی مشیر سینیٹر مرتضی وھاب نے ٹوئٹ کر کے بتایا کہ سندھ میں ایران سے آئے زائرین میں سے مزید 17 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ھوئی ھے اور انھیں آئسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ھے.
More results have come in. So far 50 people who had arrived in Sukkur from Taftaan have tested positive, 25 at Karachi & 1 at Hyderabad. So the total patients have reached 76 in Sindh. Out of these 76 patients, 2 have recovered & the remaining 74 are being kept in isolation
— SenatorMurtaza Wahab (@murtazawahab1) March 16, 2020
مرتضیٰ وہاب کے مطابق سندھ میں کورونا کیسزکے مجموعی تعداد 76 ہوگئی ہے، جن میں سے 25 کا تعلق کراچی، ایک حیدرآباد سے جبکہ 50 کیسزتفتان بارڈرسے آنے والے افراد میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ کورونا سے متاثرہونے والے 2 افراد اب تک صحتیاب ہوچکے ہیں۔