میاں نواز شریف کی اپنے بھائی میاں شہباز شریف سے ملاقات کی درخواست کی نیب سے منظوری کے بعد ایم این اے، اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ کے صدر میاں شہباز شریف سے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے پارلیمنٹ چیمبر میں ملاقات کی…..
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سابق صدر، سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے اپنے بھائی اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ملاقات کیلئے نیب سے درخواست کی تھی جسے نیب نے منظور کرتے ہوئے پارلیمنٹ لاجز میں ان کی ملاقات کروائی اس حوالے سے میاں نواز شریف کے ساتھ خاندان کے باقی افراد بھی موجود تھے جن میں مریم نواز، شھباز شریف کی اہلیہ نصرت شھبازاور ان کے بیٹے حمزہ سھباز بھی شامل تھے……
شھباز شریف کی طبیعت کے حوالے سے نیب نے ڈاکٹرز کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے شہباز شریف کو ہوا دار کمرے میں شفٹ کر دیا جہاں ان کی باقاعدہ صحت کے حوالے سے علاقج بھی کیا جا رہا ہے اور ان کا خیال بھی رکھا جاتا ہے……
یاد رہے کچھ دن ہہلے شہباز شریف کی طبیعت بگڑنے پرانہیں ڈاکٹر کے پاس لے جایا گیا جہاں ان کے جسم میں دوبارہ سے کینسر کے خطرات کی نشان دہی کئی تھی اس لئے اب ایک مکمل میڈیکل بورڈ کے ساتھ ساتھ ڈاکٹروں کی ایک مکمل ٹیم کو ان کے ساتھ لگا دیا گیا ہے…..