استاد نصرت فتح علی خان جنم دن مبارک ھو۔
دنیا میں ایسے لوگ بہت کم ھوتے ھیں جو دنیا کو کسی نہ کسی انداز میں بدلنے کہ صلاحیت رکھتے ھیں یا دنیا کو نہ بدل سکیں تو اپنا نام تاریخ کے اوراق میں کندن کر جاتے ھیں ۔ جی ہاں انہی ناموں میں ایک نام ایسا بھی ھے جس نے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کو اپنی منفرد آواز، انداز، اور کلام سے ایسا جکڑا کہ آج جب وہ شخصیت ہمارے درمیان نہیں رھیں تو دنیا ان کے میوزک ، ان کے گانے ، ان کے کلام کو سن سن کر ان کے نام کو آج بھی زندہ رکھے ھوئے ھے۔ جہاں جہاں ان کی آواز گونجتی ھے دنیا بول اٹھتی ھے استاد نصرت فتح علی خان ، استاد نصرت فتح علی خان ۔ آج کا دن ، آج کی تاریخ بھی انہی سنہری الفاظ میں سے ایک ھے جب استاد نصرت فتح علی خان نے اس دنیا میں آنکھ کھولی تھی ۔ جی ہاں آج استاد نصرت فتح علی خان کا جنم دن ھے پوری پاکستانی قوم کی طرف سے آپ کو جنم دن مبارک ھو۔