بالی وڈ کے مشہور اداکار شاہ رخ خان نے حال ہی میں دئے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ میںکبھی کسی قسم کے احساس کمتری کاشکار نہیں ہوا مجھے پتہ ہے کہ میں دینا کا کوئی حسین ترین مرد نہیں ہوں اور نہ ہی سب سے زیادہ اچھا کام کرنے والا لیکن ایک بات جو میرے لئے اہم ہے وہ یہ کہ میں اپنا کام ایمانداری سے کرتا ہوں….
اس حوالے سے جب مزید ان سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں بچپن میں اپنے کمرے میں پہلے ہالی ووڈ اداکار چیری لیڈ اور چلنٹ ایسٹ ووڈ کے پوسٹر رکھا کرتا تھا لیکن میں یہ کبھی نہیں سوچتا تھا کہ ان پوسٹر کی وجہ سے میں بھی ان جیسا بن جاؤن گا….
شاہ رخ خان نے مزید کہا کہ میں اپنی بیٹی کے حوالے سے بھی ہمیشہ سچ کہتا ہوں اور کہوں گا کہ وہ سانولی ہے لیکن اس کے باوجود وہ دنیا کی خوبصورت لڑکی ہے….
Load/Hide Comments