این ڈی ایم اے نے وفاقی وزیر ساائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کو جواب دیتے ھوئے کہا کہ غیر تصدیق شدہ ٹیسٹنگ کٹس کا کوئی احتمال نھیں ھے.
تفصیلات کے مطابق کل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ صوبائ حکومتوں اور NDMA کو وارننگ دینا چاہتا ہوں،کرونا وائرس کی غیر تصدیق شدہ ٹیسٹک کٹس کی بھرمار ہو رہی ہے، اگربیمارمریض کو ٹسٹ صحتمند ظاہر کر دے گا تو اس کا مطلب ہے کئ جانوں کو خطرے میں ڈالنا، جب تک DRAP پاکستان کی اپنی کٹس کی تصدیق کرتا ہے آپ امپورٹ کریں لیکن صرف تصدیق شدہ کٹس
صوبائ حکومتوں اور NDMA کو وارننگ دینا چاہتا ہوں،کرونا وائرس کی غیر تصدیق شدہ ٹیسٹک کٹس کی بھرمار ہو رہی ہے، اگربیمارمریض کو ٹسٹ صحتمند ظاہر کر دے گا تو اس کا مطلب ہے کئ جانوں کو خطرے میں ڈالنا، جب تک DRAP پاکستان کی اپنی کٹس کی تصدیق کرتا ہے آپ امپورٹ کریں لیکن صرف تصدیق شدہ کٹس
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 31, 2020
اس حوالے سے این ڈی ایم اے نے بھی ٹوئٹر پر فواد چوہدری کو وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ٹیسٹ کٹس چین میں پاکستانی سفارتخانے کے ذریعے آرہی ہیں اور یہ کٹس چینی حکومت سےتصدیق شدہ ہیں، غیر تصدیق شدہ کٹس کا کوئی احتمال نہیں۔
#NDMA
این ڈی ایم اے کے پاس آنے والی کورونا وائرس کی تمام ٹسٹ کٹس چین میں پاکستانی ایمبسی کے ذریعے آ رہی ہیں۔ یہ کٹس چینی حکومت سے تصدیق شدہ ہیں لہذا غیر تصدیق شدہ کٹس کا کوئی اعتمال نہیں ہے ۔ترجمان این ڈی ایم اے@pid_gov @fawadchaudhry @RadioPakistan @appcsocialmedia— NDMA PAKISTAN (@ndmapk) March 31, 2020