The Meteorological Department said either rain will start in few days or not

خشک موسم سے جان چھوٹے گی یا نہیں محکمہ موسمیات نے بتا دیا……

اس وقت پاکستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد ھے جس کہ وجہ سے سموگ جیسے مسائل میں اضافہ ہو رہا ھے لیکن اب محکمہ موسمیات نے بارشوں کی خوشخبری سنا کر اس مسلے سے کافی حد تک نجات حاصل کرنے کی نوید سنا دی ھے.

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، مالاکنڈ ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں ہلکی بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے اس وقت ملک کے زیادہ ترعلاقے سخت خشک سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ سکردو اس وقت تک کا سرد ترین مقام رہا جہاں پارہ منفی تین ڈگری تک گر گیا ہے.

دوسری طرف کوئٹہ، قلات، مکران اور کوہاٹ میں بارش سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ھے لیکن محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا اس کے بعد کافی علاقوں میں بارش کا امکان ھے جس سے خشک سردی کا زور ٹوٹ جائے گا اور سموگ جیسے مسائل سے کافی حد تک چھٹکارہ مل جائے گا.
تاہم مالاکنڈ، پشاور، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں