Sindh police arrested a man allegedly abduction in Dua Mangi case

سندھ پولیس کی دعا منگی اور بسمہ اغوا کیس میں بڑی کامیابی

(ڈیلی نیوزآن) کراچی سے اغوا ھونے والی دو لڑکیاں دعا منگی اور بسمہ کے اغوا کاروں کے حوالے سے سندھ پولیس کو بڑٰی کامیابی حاصل ھوئی ھے.

تفصیالات کے مطابق شہر قائد سے اغوا ھونے والی دو لڑکیاں دعا منگی اور بسمہ کے اغوا کے حوالے سے بہت اھم کامیابی حاصل ھوئی ھے اور اس حوالے سے پولیس نے اھم معلومات کا تبادلہ کرنے ھوئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے ایک شخص کو بھی گرفتار کیا ھے.

سندھ پولیس کا اس حوالے سے بتانا ھے کہ ملزم کو جیوفینسنگ کے ذریعے گرفتار کیا گیا ھے جو کہ ایک قوم پرست جماعت کا نمائندہ ھے. اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رھی ھے اور مزید کامیابیوں کی توقع ھے.

کراچی سے اغوا ھونے والی لڑکی دعا منگی کا ڈیفینس جیسے پوش علاقے سے یوں رات گئے اچانک کیمروں کی موجودگی میں اغوا ھو جانا اپنے آپ میں بہت سے سوالات کھڑے کرتا ھے جس پر نہ صرف ڈیفنس کی ذاتی سیکیورٹی بلکہ سندھ پولیس کی کارکردفی پر بھی بہت سوالات اٹھتے ھیں.

ذرائع نے بتایا کہ اغواکاروں کا سہولت کار اسلام آباد ائرپورٹ سے بیرون ملک فرار ھونے کی کوشش کر رھا تھا اس حوالے سے ائرپورٹ سیکیورٹی پولیس سے رابطہ کرکے اسے گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ھے

اپنا تبصرہ بھیجیں